عربی (اصل)
عَنْفُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْهِلالِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ فِي الْغُرَفِ كَمَا تَتَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ الشَّرْقِيَّ أَوِ الْكَوْكَبَ الْغَرْبِيَّ الْغَارِبَ فِي الأُفُقِ أَوِ الطَّالِعَ فِي تَفَاضُلِ الدَّرَجَاتِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُولَئِكَ النَّبِيُّونَ؟ قَالَ:" بَلَى، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدهِ وَأَقْوَامٌ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَصَدَّقُوا الْمُرْسَلِينَ".
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "The lowest of the people of Paradise in rank will have eighty thousand servants and seventy-two wives."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کرتے ہیں:”بے شک اہل جنت، باہمی فضیلت کے درجات میں، ایک دوسرے کو بالاخانوں سے ایسے دیکھیں گے، جس طرح تم مشرقی یا مغربی ستارے کو، جو افق میں غروب یا طلوع ہونے والا ہوتا ہے، دیکھتے ہو۔“انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم! وہ تو نبی ہی ہوں گے؟ فرمایا:”کیوں نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلمپر ایمان لائے اور رسولوں کی تصدیق کی۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 125]
