عربی (اصل)
حَدَّثَنَاالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالَ: ثَنَاأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ثَنَاالشَّيْبَانِيُّ، عَنِالشَّعْبِيِّ، قَالَ: ثَنِيابْنُ عَبَّاسٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَزَعَمَ أَنَّهُ شَهِدَ ذَلِكَ، قَالَ:" مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ قَدْ دُفِنَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ:مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: هَذَا قَبْرُ فُلانٍ تُوُفِّيَ الْبَارِحَةَ فَكَرِهْنَا أَنْ نُؤْذِيَكَ لَيْلا فَيُصِيبَكَ بِشَيْءٍ أَوْ يَشُقَّ عَلَيْكَ فَدَفَنَّاهُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ".
انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated — and he claimed to have witnessed it: The Prophet (peace be upon him) passed by a grave where someone had been buried at night. He asked: Who is this? They said: This is the grave of so-and-so, who died last night. We did not wish to disturb you at night or cause you hardship, so we buried him. The Prophet (peace be upon him) stood up, we lined up behind him, and he prayed the funeral prayer over the grave.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں موقع پر موجود تھا جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمایک قبر کے پاس سے گزرے، جس میں اسی رات میت دفن کی گئی تھی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”یہ کس کی قبر ہے؟“صحابہ نے کہا:”یہ فلاں آدمی کی قبر ہے، جو گذشتہ رات فوت ہو گیا تھا، ہم نے رات کے وقت آپ کو تکلیف دینا پسند نہ کیا کہ کہیں آپ پر گراں نہ گزرے، یا آپ تنگ نہ ہوں، چنانچہ ہم نے اسے دفن کر دیا۔“نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہوئے، ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔“[المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 542]
