عربی (اصل)
حَدَّثَنَاالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالَ: ثَنَاأَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، قَالَ: ثَنَاالأَعْمَشُ، عَنْشَقِيقٍ، عَنْخَباب بْنِ الأَرَتِّرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ، فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ: فَمِنَّا مَنْ مَضَى لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ شَيْءٌ يُكَفَّنُ فِيهِ إِلا نَمِرَةً، فَكُنَّا إِذَا وَضَعْنَاهَا عَلَى رَأْسِهِ خَرَجَتْ رِجْلاهُ وَإِذَا وَضَعْنَاهَا عَلَى رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ضَعُوهَا مِمَّا يَلِي رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الإِذْخَرِ" وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
انگریزی ترجمہ
Khabbab ibn al-Aratt (may Allah be pleased with him) narrated: We emigrated with the Messenger of Allah (peace be upon him) seeking the pleasure of Allah, and our reward became due from Allah. Some of us passed away without having enjoyed any of their reward. Among them was Mus'ab ibn Umayr (may Allah be pleased with him), who was killed at Uhud. Nothing could be found to shroud him except a striped cloak. When we covered his head with it, his feet were exposed, and when we covered his feet, his head was exposed. The Prophet (peace be upon him) told us to cover his head and place idhkhir (fragrant grass) over his feet.
اردو ترجمہ
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ اللہ کی راہ میں رضائے الٰہی کے حصول کے لیے ہجرت کی، چنانچہ ہمارا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے واجب ہو گیا۔ ہم میں سے کچھ تو اس طرح فوت ہو گئے کہ انہوں نے (دنیا میں) اپنے اجر کا کچھ بھی حصہ حاصل نہیں کیا۔ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ بھی انہی میں شامل ہیں، جو جنگ احد میں شہید ہوئے۔ انہیں کفن دینے کے لیے ایک دھاری دار چادر کے علاوہ کوئی چیز نہ ملی۔ اگر ہم وہ چادر ان کے سر پر ڈالتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور اگر پاؤں پر ڈالتے تو سر ننگا ہو جاتا۔ (یہ صورت حال دیکھ کر) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”چادر سر کی طرف ڈال دو اور پاؤں پر اذخر گھاس ڈال دو۔“ہم میں سے کچھ ایسے ہیں جن کا پھل پک چکا ہے اور وہ اسے کاٹ رہے ہیں۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 522]
