عربی (اصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَاابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَنَامُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، قَالَ: أنِيأَبُو حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُسَهْلَ بْنَ سَعْدٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمًا وَالنَّاسُ وَرَاءَهُ، فَجَعَلَ يُصَلِّي فَيَرْكَعُ ثُمَّ يَرْفَعُ يَرْجِعُ الْقَهْقَرَى وَيَسْجُدُ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَرْتَقِي عَلَيْهِ كُلَّمَا سَجَدَ نزل، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ،إِنِّي إِنَّمَا صَلَّيْتُ لَكُمْ هَكَذَا كَمَا تَرَوْنِي فَتَأَتَمُّونَ بِي".
انگریزی ترجمہ
Narrated Sahl ibn Sa'd (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) once prayed on the pulpit with the people behind him. He would pray, bow, then step back and prostrate on the ground, then go back up on the pulpit. Every time he prostrated, he came down. When he finished, he said: "O people, I only prayed in this manner so that you may follow me and learn my prayer."
اردو ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے منبر پر نماز پڑھائی، جب کہ لوگ آپ کے پیچھے تھے، آپ جب رکوع سے اٹھے، تو الٹے پاؤں چل کر زمین پر سجدہ کیا، پھر دوبارہ منبر پر چڑھ گئے اور سجدہ کرنے کے لیے اتر گئے، فارغ ہو کر فرمایا: لوگو! میں نے آپ کو یہ نماز اس لیے پڑھائی ہے کہ جیسے آپ نے مجھے دیکھا، اسی طرح میری اقتدا کریں۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 312]
