عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ بَعْضُ النَّاسِ فِي إِمْرَتِهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ «إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمْرَتِهِ فَقَدْ كُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمْرَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَأَيْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ خَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ كَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ و��إِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with him) narrated: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) dispatched an expedition and appointed Usamah ibn Zayd as their commander. Some people objected to his leadership. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stood and stated: "If you object to his leadership, you used to object to the leadership of his father before him. By Allah, he was worthy of leadership, and he was among the most beloved of people to me. And this one is among the most beloved of people to me after him."
اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور اسامہ بن زید کو ان کا امیر مقرر فرمایا۔ بعض لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: "اگر تم اس کی امارت پر اعتراض کرتے ہو تو اس سے پہلے تم اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کرتے تھے۔ اللہ کی قسم! وہ امارت کے لائق تھے اور وہ لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب تھے۔ اور یہ ان کے بعد لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔"
