عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أُتِيَ بِصَبِيٍّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُصَلِّي عَلَيْهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ قَالَ ﷺ «أَوَلَا تَدْرِينَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ لِلْجَنَّةِ خَلْقًا فَجَعَلَهُمْ لَهَا أَهْلًا وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ وَخَلَقَ النَّارَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ»
انگریزی ترجمہ
Umm al-Mu'minin Hadrat 'A'ishah (may Allah be well pleased with her) narrated that a child from the Ansar was brought to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) for the funeral prayer. I said: "O Messenger of Allah, a sparrow from the sparrows of Paradise." He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Do you not know that Allah created people for Paradise and made them for it while they were in the loins of their fathers, and He created the Fire and created people for it while they were in the loins of their fathers?"
اردو ترجمہ
اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انصار کا ایک بچہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نماز جنازہ کے لیے لایا گیا۔ میں نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! جنت کے پرندوں میں سے ایک پرندہ ہے۔" آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "کیا تو نہیں جانتی کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کے لیے لوگ پیدا فرمائے اور انہیں اس کے لیے بنایا جب وہ اپنے باپوں کی صلب میں تھے اور آگ پیدا فرمائی اور اس کے لیے لوگ بنائے جب وہ اپنے باپوں کی صلب میں تھے؟"
