عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِمْرَانَ الْجُرْجَانِيُّ بِحَلَبَ قَالَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمِ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ مِنَ الصَّلَاةِ؟ قَالَ «خَمْسُ صَلَوَاتٍ» قَالَ هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْءٌ؟ قَالَ «افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ» فَقَالَ هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْءٌ؟ قَالَ «افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ» قَالَ فَحَلَفَ الرَّجُلُ بِاللَّهِ لَا يَزِيدُ عَلَيْهِنَّ وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُنَّ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ «إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrated that a man asked: O Messenger of Allah, how many prayers has Allah made obligatory upon His servants? He stated: Five prayers. He asked: Is there anything before or after them? He stated: Allah has made five prayers obligatory upon His servants. He asked again: Is there anything before or after them? He stated: Allah has made five prayers obligatory upon His servants. Then the man swore by Allah that he would neither add to them nor reduce from them. The Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: If he is truthful, he will enter Paradise.
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں؟ آپ نے فرمایا: پانچ نمازیں۔ اس نے پوچھا: کیا ان سے پہلے یا بعد میں کوئی چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اس نے پھر پوچھا: کیا ان سے پہلے یا بعد میں کوئی چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ پھر اس آدمی نے اللہ کی قسم کھائی کہ وہ نہ ان میں اضافہ کرے گا اور نہ کمی۔ تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ کہا تو جنت میں داخل ہو گا۔
