عربی (اصل)
اللَٰهُمَّ أَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ«اللَٰهُمَّ اجْعَلْهُ فَرَطًا وَذُخْرًا لِوَالِدَيْهِ وَشَفِيْعًا مُجَاباً، اللَٰهُمَّ ثَقِّلْ بِهِ مَوَازِينَهُمَا، وَأَعْظِمْ بِهِ أُجُورَهُمَا وَأَلْحِقْهُ بِصَالِحِ الْمُؤْمِنِينَ،، وَاجْعَلْهُ فِي كَفَالَتِ إبْرَاهِيمَ وَقِه بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ الْجَحِيمِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، اللَٰهُمَّ اغْفِرْ لِأَسْلَافِنَا وَأَفْرَاطِنَا وَمَنْ سَبَقَنَا بِالْإِيمَانِ
انگریزی ترجمہ
O Allah, protect him from the punishment of the grave. O Allah, make him a predecessor and a treasure for his parents, and an intercessor whose intercession is accepted. O Allah, make their scales heavy through him, magnify their rewards through him, join him with the righteous believers, place him in the care of Ibrahim (Abraham), and protect him by Your mercy from the punishment of Hellfire. Replace his home with a better home and his family with a better family. O Allah, forgive those of us who have passed on, our children who preceded us, and those who preceded us in faith.
اردو ترجمہ
”اے اللہ! اسے قبر کے عذاب سے بچا۔“[اسناده صحيح موطا للامام مالك: 288/1]سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک بچے کی نماز جنازہ پڑھی، جس نے ابھی کوئی گناہ نہیں کیا تھا، میں نے ان سے سنا وہ یہی الفاظ کہہ رہے تھے۔اور اگر درج ذیل الفاظ کہے تو بہتر ہے:”اے اللہ! اسے اس کے والدین کے لئے پیش رو اور ذخیرہ بنا، اسے سفارشی بنا جس کی سفارش قبول کی جائے، اے اللہ! اس کے ذریعے ان دونوں کے اعمال کا وزن بھاری کر دے، اور اس کے ذریعے ان دونوں کے اجر زیادہ کر دے، اسے نیک مؤمنین کے ساتھ ملا، اسے ابراہیم علیہ السلام کی کفالت میں کر دے، اور اپنی رحمت سے اسے جہنم کے عذاب سے بچا، اسے اس کے گھر سے بہتر گھر عطا کر، اس کے گھر والوں سے بہتر گھر والے عطا کر، اے اللہ! ہمارے گزر جانے والوں کو، ہمارے پیش رو بچوں کو اور ہم میں سے جو ایمان کے ساتھ سبقت لے گئے معاف فرما۔“[المغني ابن قدامه: 372/2]یہ حدیث نہیں ہے۔[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 173]
