عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ بِمَرْوَ أَنْبَأَ أَبُو الْمُوَجَّهِ أَنْبَأَ عَبْدَانُ أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ أَنْبَأَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ لِعُمَرَ أَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا أَلْيَنَ مِنْ ثَوْبِكَ وَتَأْكُلُ مِنْ طَعَامٍ أَطْيَبَ مِنْ طَعَامِكَ هَذَا وَقَدْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْأَمْرَ وَأَوْسَعَ إِلَيْكَ الرِّزْقَ؟ فَقَالَ «سَأُخَاصِمُكِ إِلَى نَفْسِكِ فَذَكَرَ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَمَا كَانَ يَلْقَى مِنْ شِدَّةِ الْعَيْشِ» فَلَمْ يَزَلْ يَذْكُرُ حَتَّى بَكَتْ فَقَالَ «إِنِّي قَدْ قُلْتُ لَأُشَارِكَنَّهُمَا فِي مِثْلِ عَيْشِهِمَا الشَّدِيدِ لِعَلِّي أُدْرِكُ مَعَهُمَا عَيْشَهُمَا الرَّخِيَّ»
انگریزی ترجمہ
Abu al-Abbas al-Qasim ibn al-Qasim al-Sayyari informed us in Marw... from Hadrat Hafsah (may Allah be well pleased with her) who said to Umar (may Allah be well pleased with him): Will you not wear a softer garment than yours and eat food better than your food? For Allah has opened up matters for you and expanded your provision. He replied: "I shall dispute with you through your own self." Then he mentioned the matter of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and the hardship of living he endured. He kept reminding her until she wept. Then he said: "I have indeed said: I shall share with them both in their hardship of living, so that perhaps I may attain their comfortable life (in the Hereafter)."
اردو ترجمہ
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: کیا آپ اپنے اس لباس سے نرم لباس نہیں پہنتے اور اپنے اس کھانے سے بہتر کھانا نہیں کھاتے؟ اللہ نے آپ کے لیے معاملات فتح کر دیے ہیں اور آپ کا رزق وسیع کر دیا ہے۔ فرمایا: "میں تمہارے سامنے تم سے ہی مخاصمت کروں گا۔" پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا اور جو سخت زندگی آپ گزارتے تھے وہ بیان کی۔ برابر یاد دلاتے رہے یہاں تک کہ وہ رو پڑیں۔ پھر فرمایا: "میں نے کہا تھا کہ میں ان دونوں (رسول اللہ اور ابو بکر) کی سخت زندگی میں شریک رہوں گا، شاید اس طرح میں ان کے ساتھ ان کی آسائش کی زندگی (آخرت میں) پا لوں۔"
