عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَ إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَعَهُ غَنَمٌ لَهُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا مَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا لِيَتَعَوَّذَ مِنْكُمْ فَعَمَدُوا إِلَيْهِ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا غَنَمَهُ فَأَتَوْا بِهَا النَّبِيَّ ﷺ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا} [النساء 94] إِلَى قَوْلِهِ {كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا} [النساء 94]
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) narrated: A man from Banu Sulaym passed by a group of Companions of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) while he had his flock of sheep with him. He greeted them with salam. They said: He only greeted you to seek your protection. So they attacked him, killed him, and took his sheep. They brought them to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and Allah the Exalted revealed: 'O you who believe! When you go forth in the cause of Allah, verify clearly, and do not say to anyone who offers you salam: You are not a believer' to His words: 'Thus were you before, then Allah conferred His favor upon you, so verify clearly.'
اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے: بنو سلیم کا ایک شخص صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک جماعت کے پاس سے گزرا اور اس کے ساتھ اس کی بکریاں تھیں۔ اس نے انہیں سلام کیا۔ انہوں نے کہا: اس نے تمہیں صرف اس لیے سلام کیا تاکہ تم سے پناہ حاصل کرے۔ تو انہوں نے اس پر حملہ کیا، اسے قتل کر دیا اور اس کی بکریاں لے لیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: 'اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں نکلو تو تحقیق کر لو اور جو تمہیں سلام کرے اسے مت کہو کہ تو مؤمن نہیں' اس کے قول تک: 'اسی طرح تم بھی پہلے تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا پس تحقیق کر لیا کرو۔'
