عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ إِمْلَاءً فِي مَسْجِدِهِ بِبَغْدَادَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَيْثَمٍ الْبَلَدِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ قَالَ قَعَدْنَا نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ فَقُلْنَا لَوْ نَعْلَمُ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَمِلْنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ} إِلَى آخِرِ السُّورَةِ وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ فِي حَدِيثِهِ وَقَالَ لَنَا الْأَوْزَاعِيُّ «قَرَأَهَا عَلَيْنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ هَكَذَا» قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ «وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا الْأَوْزَاعِيُّ هَكَذَا» قَالَ إِبْرَاهِيمُ «وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ هَكَذَا» قَالَ أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ «وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ هَكَذَا» قَالَ الْحَاكِمُ «وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ مِنْ أَوَّلِ السُّورَةِ إِلَى آخِرِهَا هَكَذَا» وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا الْحَاكِمُ مِنْ أَوَّلِ السُّورَةِ إِلَى آخِرِهَا
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah ibn Salam (may Allah be well pleased with him) said: 'A group of the Companions of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) sat together and said: If only we knew which deeds are most beloved to Allah, we would perform them. Then Allah the Exalted revealed: "Everything in the heavens and the earth glorifies Allah, and He is the Mighty, the Wise. O you who believe! Why do you say that which you do not do? It is most hateful in the sight of Allah that you say that which you do not do. Indeed, Allah loves those who fight in His cause in rows as though they are a solid structure" to the end of the surah. And the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) recited it to us.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: 'ہم چند صحابہ کرام حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے تو ہم نے کہا: کاش ہمیں معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کو کون سے اعمال سب سے زیادہ محبوب ہیں تاکہ ہم وہ عمل کریں۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: "اللہ کی تسبیح کرتی ہے ہر چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے۔ اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں؟ اللہ کے نزدیک سخت ناپسندیدہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو تم کرتے نہیں۔ بے شک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں" آخرِ سورت تک۔ اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ سورت تلاوت فرما کر سنائی۔'
