عربی (اصل)
حَدَّثَنَاعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْإِسْرَائِيلَ، عَنْمَنْصُورٍ، عَنْهِلَالٍ، عَنْالرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْعَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْامْرَأَةٍمِنْ الْأَنْصَارِ، عَنْأَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: أَتَاهَا فَقَالَ: أَلَا تَرَيْنَ إِلَى مَا جَاءَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: رُبَّ خَيْرٍ قَدْ أَتَانَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا هُوَ؟ قَالَ: قَالَ لَنَا:"أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ"؟ قَالَ: فَأَشْفَقْنَا أَنْ يُرِيدَنَا عَلَى أَمْرٍ نَعْجِزُ عَنْهُ، فَلَمْ نَرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:"أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ(قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد، اللَّهُ الصَّمَدُ)؟".
انگریزی ترجمہ
Qatadah said: "Anas ibn Malik, whenever he completed the Quran, would gather his family and make supplication."
اردو ترجمہ
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے مروی ہے، انہوں نے انصار کی ایک خاتون سے روایت کیا کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور کہا: تم جانتی ہو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکیا چیز لے کر آئے ہیں؟ اس خاتون انصاری صحابیہ نے جواب دیا: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمہمارے پاس بہت ساری بھلائیاں لے کر تشریف لائے ہیں، تم بتاؤ کیا خبر لائے ہو؟ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا: آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہم سے کہا:”کیا تم میں سے کوئی ایک رات میں ثلث قرآن پڑھنے سے عاجز رہتا ہے؟“ہم کو ڈر لگا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمہم سے ایساعمل کرانا چاہتے ہیں جس کی ہم قدرت نہیں رکھتے، لہٰذا ہم نے کوئی جواب نہیں دیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تین بار یہ سوال دہرایا اور فرمایا:”کیا تم میں سے کسی کو اتنی طاقت نہیں کہ وہ«﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ، اللّٰهُ الصَّمَدُ﴾»سورہ اخلاص پڑھ لے؟“[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3469]
