عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَاأَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَاأَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَاالشَّعْبِيُّ، قَالَ: قَالَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ:"لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ رَجُلًا مِنْ الْجِنِّ، فَصَارَعَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَخِيتًا، كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ، فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْجِنِّ، أَمْ أَنْتَ مِنْ بَيْنِهِمْ كَذَلِكَ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ، إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ؟ وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّانِيَةَ، فَإِنْ صَرَعْتَنِي، عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ، فَعَاوَدَهُ، فَصَرَعَهُ، قَالَ: هاتِ عَلِّمْنِي، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: تَقْرَأُ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ سورة البقرة آية 255؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّكَ لَا تَقْرَؤُهَا فِي بَيْتٍ، إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ، لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ، ثُمَّ لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: الضَّئِيلُ: الدَّقِيقُ، وَالشَّخِيتُ: الْمَهْزُولُ، وَالضَّلِيعُ: جَيِّدُ الْأَضْلَاع، وَالْخَبَجُ: الرِّيحُ.
انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mas'ud said: "A man from the Companions of Muhammad met a man from the jinn and wrestled him, and the human threw him down. The human said to him: 'I see you are thin and weak, your forearms are like the forearms of a dog. Are all the jinn like this, or is it just you?' He said: 'No, by Allah, among them I am strong. But wrestle me again, and if you throw me, I will teach you something beneficial.' So he wrestled him again and threw him. He said: 'Teach me.' He said: 'Do you recite Ayat al-Kursi: Allah, there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of existence (2:255)?' He said: 'Yes.' He said: 'You do not recite it in any house except that Shaytan leaves it, passing wind like a donkey, and he does not re-enter until morning.'" Abu Muhammad said: al-Da'il means thin, al-Shakhit means emaciated, al-Dali' means strong-ribbed, and al-Khabaj means wind (flatulence).
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: محمدصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ میں سے ایک شخص جنات میں سے ایک جن سے ملا اور اس سے کشتی لڑی اور اس آدمی نے جن کو پچھاڑ دیا اور کہا: مجھے تم کمزور جسم، تھکے تھکائے نظر آتے ہو؟ تمہاری کلائیاں کتے کی کلائیوں کی طرح ہیں، تو کیا تمام جنات ایسے ہی ہوتے ہیں یا ان میں سے صرف تم ایسے (کمزور و نحیف) ہو؟ اس جن نے جواب دیا: الله کی قسم! میں جنات میں مضبوط ہڈیوں والا ہوں، تم دوبارہ مجھ سے کشتی لڑو، اگر تم نے مجھے پھر پچھاڑ دیا تو تم کو ایسی چیز بتاؤں گا جو تمہیں فائدہ دے گی، اس صحابی نے کہا: ٹھیک ہے آ جاؤ، پھر انہوں نے دوبارہ اس جن کو پچھاڑ دیا اور کہا: اب مجھے وہ چیز بتاؤ، جن نے کہا کیا تم:«﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . . . . . .﴾»(آیۃ الکرسی) پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں پڑھتا ہوں، اس جن نے کہا: تم اس کو جس گھر میں بھی پڑھو گے اس سے شیطان گدھے کی طرح ہوا خارج کرتا ہوا نکل جائے گا، پھر صبح تک وہ شیطان اس گھر میں داخل نہ ہو گا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا:«الضيئل»کے معنی کمزور و نحیف اور«الشخيت»: تھکے ہوئے،«الضليع»: اچھے مضبوط پسلیوں والے اور«الخبج»کے معنی ہوا کے ہیں۔[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3413]
