عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ : لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرَ، أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةٌ فِيهَا سُمٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :" اجْمَعُوا لِي مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ الْيَهُودِ "، فَجُمِعُوا لَهُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي سَائِلُكُمْ عَنْ شَيْءٍ فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْهُ؟ "، قَالُوا : نَعَمْ، يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَبُوكُمْ؟ "، قَالُوا : أَبُونَا فُلَانٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَذَبْتُمْ، بَلْ أَبُوكُمْ فُلَانٌ "، قَالُوا : صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ، فَقَالَ لَهُمْ : " هَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَيْءٍ إِنْ سَأَلْتُكُمْ عَنْهُ؟ "، فَقَالُوا : نَعَمْ، وَإِنْ كَذَبْنَاكَ، عَرَفْتَ كَذِبَنَا كَمَا عَرَفْتَهُ فِي آبَائِنَا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَمَنْ أَهْلُ النَّارِ؟ "، فَقَالُوا : نَكُونُ فِيهَا يَسِيرًا ثُمَّ تَخْلِفُونَنا فِيهَا، قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اخْسَئُوا فِيهَا، وَاللَّهِ لَا نَخْلِفُكُمْ فِيهَا أَبَدًا "، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ : " هَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَيْءٍ إِنْ سَأَلْتُكُمْ عَنْهُ؟ "، قَالُوا : نَعَمْ، قَالَ : " هَلْ جَعَلْتُمْ فِي هَذِهِ الشَّاةِ سُمًّا؟ "، قَالُوا : نَعَمْ، قَالَ : " مَا حَمَلَكُمْ عَلَى ذَلِكَ؟ "، قَالُوا : أَرَدْنَا إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا أَنْ نَسْتَرِيحَ مِنْكَ، وَإِنْ كُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّكَ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrated: 'When Khaybar was conquered, a poisoned sheep was presented to the Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). The Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Gather for me all the Jews who are here." They were gathered, and the Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said to them: "I will ask you about something — will you be truthful?" They said: Yes, O Abu al-Qasim. He stated: "Who is your father?" They said: Our father is so-and-so. The Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "You have lied. Rather your father is so-and-so." They said: You have spoken the truth and been righteous. He stated: "Will you be truthful about something if I ask you?" They said: Yes, and if we lie, you will know our lie as you knew it about our fathers. The Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Who are the people of the Fire?" They said: We will be in it for a short while, then you will replace us in it. The Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Be disgraced in it! By Allah, we will never replace you in it." Then he stated: "Will you be truthful about something if I ask you?" They said: Yes. He stated: "Did you put poison in this sheep?" They said: Yes. He stated: "What prompted you to do that?" They said: We wanted — if you were a liar — to be rid of you, and if you were a Prophet, it would not harm you.'
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا: جب خیبر فتح ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک بکری ہدیے میں دی گئی جس میں زہر تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو یہودی یہاں ہیں ان سب کو جمع کرو۔ انہیں جمع کیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: میں تم سے ایک بات پوچھوں گا، کیا تم سچ بولو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں، یا ابا القاسم! آپ نے فرمایا: تمہارا باپ کون ہے؟ انہوں نے کہا: ہمارا باپ فلاں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جھوٹ بولے، بلکہ تمہارا باپ فلاں ہے۔ انہوں نے کہا: آپ نے سچ فرمایا۔ آپ نے فرمایا: اگر میں ایک اور بات پوچھوں تو سچ بولو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں، اگر ہم جھوٹ بولیں گے تو آپ پہچان لیں گے جیسے ہمارے باپ دادا کے بارے میں پہچانا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنم والے کون ہیں؟ انہوں نے کہا: ہم اس میں تھوڑا رہیں گے پھر تم ہماری جگہ لوگے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دور ہو اس میں! اللہ کی قسم ہم ہرگز تمہاری جگہ نہیں لیں گے۔ پھر فرمایا: اگر ایک اور بات پوچھوں تو سچ بولو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: کیا تم نے اس بکری میں زہر ملایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا: ہم چاہتے تھے اگر آپ جھوٹے ہیں تو ہمیں آپ سے چھٹکارا مل جائے اور اگر نبی ہیں تو آپ کو نقصان نہیں ہوگا۔
