انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): I spent a night at the house of my aunt Maimunah, the wife of the Prophet (peace be upon him). The Prophet prayed Isha, came home, prayed four rak'ahs, then slept. He later woke up and asked, "Has the little one gone to sleep?"—or words to that effect. He stood up to pray, and I stood to his left. He moved me to his right. He prayed five rak'ahs, then two rak'ahs (Sunnah of Fajr), then slept until I heard him snoring. Then he went out for the Fajr prayer.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہمیں ایک شب اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے گھر میں سویا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(اس دن) ان کی شب میں انھیں کے ہاں تھے۔ پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے عشاء کی نماز (مسجد میں) پڑھی پھر اپنے گھر میں آئے اور چار رکعتیں پڑھیں اور سو رہے پھر بیدار ہوئے اور فرمایا:”چھوٹا لڑکا سو گیا؟“یا اسی کی مثل کوئی لفظ فرمایا پھر (نماز پڑھنے) کھڑے ہو گئے اور میں (بھی وضو کر کے) آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ نے مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا اور پانچ رکعتیں پڑھیں اس کے بعد دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں پھر سو رہے یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے خراٹے لینے کی آواز میں نے سنی پھر آپ نماز (فجر) کے لیے (مسجد تشریف لے گئے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 97]
