انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever spends two things (a pair of items) in the way of Allah will be called from the gates of Paradise: 'O servant of Allah, this is good — come through here!' Whoever is among those devoted to prayer will be called from the gate of prayer. Whoever is among the mujahidin will be called from the gate of jihad. Whoever is among the fasting people will be called from the gate of al-Rayyan. Whoever is among the givers of charity will be called from the gate of charity." Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be pleased with him) asked: "O Messenger of Allah, may my parents be sacrificed for you! Will anyone be called from all these gates?" The Prophet (peace be upon him) said: "Yes, and I hope that you will be among them."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص اللہ کی راہ میں دو جوڑے (کپڑے یا کوئی سی بھی دو چیزیں) تقسیم کرے وہ جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا (فرشتے کہیں گے کہ) اے اللہ کے بندے! یہ دروازہ اچھا ہے (اس میں سے آ جا) پھر جو کوئی نماز قائم کرنے والوں میں سے ہو گا تو وہ نماز کے دروازے سے پکارا جائے گا اور جو کوئی جہاد کرنے والوں میں سے ہو گا تو وہ جہاد کے دروازے سے پکارا جائے گا اور جو کوئی روزہ داروں میں سے ہو گا تو وہ”باب الریان (ریان)“سے پکارا جائے گا اور جو کوئی صدقہ دینے والوں میں سے ہو گا وہ صدقہ کے دروازے سے پکارا جائے گا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپصلی اللہ علیہ وسلمپر فدا ہوں جو شخص ان تمام دروازوں سے پکارا جائے تو اس کو پھر کوئی حاجت ہی نہ رہے گی تو کیا کوئی شخص ان تمام دروازوں سے بھی پکارا جائے گا؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہاں! میں امید رکھتا ہوں کہ تم انھیں میں سے ہو گے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 921]
