انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) came to the water trough and asked for Zamzam water. Al-Abbas (may Allah be pleased with him) told his son: "O Fadl, go to your mother and bring water for the Messenger of Allah (peace be upon him)." The Prophet (peace be upon him) said: "Give me this water to drink." Al-Abbas said: "O Messenger of Allah, people put their hands in it!" He said: "Just give me this to drink." So the Prophet (peace be upon him) drank from it. Then he went to the well of Zamzam, where people were drawing and distributing water, and he said: "Were it not that you would be overwhelmed (i.e., others would follow my example and take over the job from you), I would come down and place the rope on my shoulder" — gesturing to his shoulder — "and draw water myself."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسبیل کے پاس تشریف لائے اور آب زمزم طلب فرمایا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (اپنے بیٹے سے) کہا کہ اے فضل! اپنی ماں کے پاس جاؤ اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے پانی لے آؤ۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مجھے یہی پانی پلا دو۔“سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ! لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم مجھے اسی میں سے پلا دو۔“چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسی میں سے پانی پیا پھر آب زمزم کے پاس تشریف لائے اور وہاں لوگ کنویں سے پانی کھینچ کھینچ کر پلا رہے تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم مغلوب ہو جاؤ گے (یعنی پانی پلانے کا کام تمہارے ہاتھ سے نکل جائے گا) تو بیشک میں اترتا اور رسی اس پر اپنے کاندھے کی طرف اشارے کر کے کہا یعنی اپنے کاندھے پر رکھ لیتا (اور پانی بھرتا مگر یہی خیال ہے کہ مجھے دیکھ کر جذبہ اطاعت میں دوسرے لوگ بھی ایسا کریں گے اور پھر تم مغلوب ہو جاؤ گے)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 823]
