انگریزی ترجمہ
Ya'la ibn Umayyah (may Allah be pleased with him) said to Umar (may Allah be pleased with him): "Show me the Prophet (peace be upon him) when revelation descends upon him." When the Prophet (peace be upon him) was at Ji'ranah, a man came and asked: "O Messenger of Allah, what is your ruling about one who has entered Ihram for Umrah while wearing perfume?" The Prophet (peace be upon him) was silent for a while, and then revelation began to descend. Umar (may Allah be pleased with him) gestured to Ya'la. Ya'la came and put his head under the cloth that was shading the Prophet (peace be upon him). He saw that the Prophet's face was red and he was breathing heavily. When the state of revelation passed, the Prophet (peace be upon him) asked: "Where is the man who asked about Umrah?" The man was brought, and the Prophet (peace be upon him) said: "Wash the perfume off yourself three times, remove your Jubbah (garment), and do in your Umrah as you do in your Hajj."
اردو ترجمہ
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہمجھے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو اس حالت میں دکھا دیجئیے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی نازل ہو رہی ہو تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اچھا۔ یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممقام جعرانہ میں تھے کہ ایک شخص آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ اس شخص کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو حالانکہ وہ خوشبو سے تر ہو؟ تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے کچھ دیر سکوت فرمایا:”پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی نازل ہونے لگی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یعلیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا تو وہ آئے اور اس وقت رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے اوپر ایک کپڑا تنا ہوا تھا اس سے آپصلی اللہ علیہ وسلمپر سایہ کیا گیا تھا تو یعلیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنا سر اس کپڑے کے اندر ڈالا تو کیا دیکھا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مبارک سرخ ہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمخراٹے لے رہے ہیں پھر وہ حالت آپصلی اللہ علیہ وسلمسے زائل ہو گئی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”وہ شخص کہاں ہے جس نے عمرہ کی بابت سوال کیا تھا:”وہ شخص لایا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو خوشبو تجھے لگی ہو گی اس کو تین مرتبہ دھو ڈالو اور اپنا جبہ اپنے جسم سے اتار دو اور عمرہ میں بھی اسی طرح اعمال کرو جس طرح اپنے حج میں کرتے ہو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 779]
