انگریزی ترجمہ
Narrated Uqbah bin al-Harith (may Allah be pleased with him): He married the daughter of Abu Ihab bin Aziz. Later, a woman came and said, "I breastfed both Uqbah and the girl he married." Uqbah said, "I did not know you breastfed me, nor did you ever tell me before." He rode to the Messenger of Allah (peace be upon him) in Madinah and asked about it. The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "How can you keep her when it has been said?" So Uqbah separated from her, and she married another man.
اردو ترجمہ
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے ابواہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا، اس کے بعد ایک عورت نے آ کر بیان کیا کہ میں نے عقبہ رضی اللہ عنہ کو اور اس لڑکی کو جس سے عقبہ نے نکاح کیا ہے، دودھ پلایا ہے (پس یہ دونوں رضاعی بہن بھائی ہیں ان میں نکاح درست نہیں)۔ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے (اس سے) پہلے کبھی مجھے (اس بات کی) اطلاع دی۔ پھر عقبہ رضی اللہ عنہ (مکہ سے) سوار ہو کر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس مدینہ گئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے (یہ مسئلہ) پوچھا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(اب) کس طرح (تم اس سے ازدواجی تعلق قائم رکھو گے)؟ حالانکہ (یہ جو) بیان کیا گیا (اس سے حرمت کا شبہ پیدا ہوتا ہے)۔“پس عقبہ رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا (اور) اس نے دوسرے شخص سے نکاح کر لیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 77]
