انگریزی ترجمہ
The hadith of Mu'adh (may Allah be pleased with him) being sent to Yemen has been mentioned before. In this narration, the Prophet (peace be upon him) said: "Inform them that Allah has made Zakah obligatory upon them, to be taken from their wealthy and given to their poor. If they accept this, then beware of taking the best of their property. And fear the supplication of the oppressed, for there is no barrier between it and Allah."
اردو ترجمہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی حدیثاور ان کو یمن بھیجنے کی بات کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے (دیکھئیے باب: زکوٰۃ کا واجب ہونا شریعت سے ثابت ہے۔۔۔)۔ یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا):“(اے معاذ!) تم انہیں یہ بھی بتا دینا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں پر صرف کی جائے گی۔ پس اگر وہ تمہاری یہ بات بھی تسلیم کر لیں تو پھر تم ان کے عمدہ عمدہ مال (زکوٰۃ کی شکل میں) وصول نہ کرنا اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ اس (کی بددعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 760]
