انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that some of the Prophet's (peace be upon him) wives asked him: "Which of us will join you (in the Hereafter) first?" He said: "The one with the longest hand among you." So they began measuring their hands with a stick, and Sawdah (may Allah be pleased with her) had the longest hand. But when Zaynab bint Jahsh (may Allah be pleased with her) died first, we understood that "longest hand" meant the most generous in giving charity. She was the first of the wives to join the Prophet (peace be upon him), and she loved to give in charity.
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی بعض بیویوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ (آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات کے بعد ہم لوگوں میں سے) سب سے پہلے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کون ملے گی؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس کا ہاتھ تم سب میں لمبا ہو گا۔“تو انہوں نے ایک بانس کا ٹکڑا لے کر ہاتھ ناپنے شروع کیے تو سودہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب میں بڑا نکلا (مگر جب سب سے پہلے ام المؤمنین زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی) تو ہم نے جان لیا کہ ان کا ہاتھ صدقہ نے لمبا کر دیا (اور ہاتھ کے بڑے ہونے سے مراد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی کثرت صدقہ تھی چنانچہ) وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ہم سب سے پہلے ملیں اور وہ صدقہ دینے کو بہت پسند کرتی تھیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 717]
