انگریزی ترجمہ
Ali (may Allah be pleased with him) said: We were at a funeral in Baqi al-Gharqad cemetery when the Prophet (peace be upon him) came and sat down, and we sat around him. He had a stick with which he was poking the ground. He said: "For each one of you—or every living being—his place in Jannah or Hellfire has already been written, and it has been written whether he is wretched or blessed." A man said: "O Messenger of Allah, shall we not then rely upon our decree and abandon deeds?" He said: "Those destined for bliss will be facilitated toward the deeds of bliss, and those destined for wretchedness will be facilitated toward the deeds of wretchedness." Then he recited: "As for he who gives and fears Allah and believes in the best reward, We will ease him toward ease" (al-Layl: 5-7).
اردو ترجمہ
امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم ایک جنازہ کے ساتھ بقیع کے قبرستان میں تھے، اتنے میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمہمارے پاس تشریف لائے اور بیٹھ گئے اور ہم لوگ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے اردگرد بیٹھ گئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی پس آپصلی اللہ علیہ وسلماسے زمین پر مارنے لگے پھر فرمایا:”تم میں سے ہر شخص یا (یہ فرمایا) ہر جاندار کے لیے اس کا مقام جنت یا دوزخ میں لکھ دیا گیا ہے اور یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ گنہگار ہے یا پرہیزگار۔“تو ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! کیا ہم اسی بات پر اعتماد کر کے عمل کو چھوڑ نہ دیں کیونکہ جس کا نام پرہیزگاروں میں لکھا ہے وہ ضرور نیک کام کی طرف رجوع کرے گا اور جس کا نام گنہگاروں میں لکھا ہے وہ برائی کی طرف جائے گا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: ’ ’ ہاں! جن کا نام پرہیزگاروں میں ہے ان کو نیک کام کرنے کی توفیق دی جائے گی اور جو گنہگار ہیں ان کو برائی کرنے کی توفیق ملے گی۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ آیت تلاوت کی:”جس نے اللہ کی راہ میں مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی اور دین اسلام کو سچ مانا اس کو ہم آسانی کے گھر یعنی جنت میں پہنچنے کی توفیق دیں گے۔“(سورۃ واللیل 5 , 7)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 682]
