انگریزی ترجمہ
Sahl (may Allah be pleased with him) narrated that a woman brought a woven sheet (Burdah) with a border to the Prophet (peace be upon him). She said: "I wove this with my own hands so that you may wear it." The Prophet (peace be upon him) accepted it, as he was in need of it. He came out wearing it as his waist-wrapper. A man admired it and said: "Please give it to me." The people said to the man: "You did not do well. The Prophet (peace be upon him) wore it out of need, and you asked for it knowing that he never refuses a request." The man replied: "By Allah, I did not ask for it to wear it. I asked for it so that it may be my shroud." Sahl (may Allah be pleased with him) said: And indeed, it became his shroud.
اردو ترجمہ
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک عورت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بنی ہوئی حاشیہ دار چادر تحفتاً لائی، (پھر سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے حاضرین سے پوچھا) کیا تم جانتے ہو کہ بردہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا (ہاں جانتے ہیں بردہ) شملہ (یعنی چادر کو کہتے ہیں)۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا ہاں۔ اس عورت نے کہا کہ میں نے اسے اپنے ہاتھ سے بنا ہے اور اس لیے لائی ہوں تاکہ آپ اس کو پہنچیں۔ چنانچہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے قبول کر لیا۔ اس وقت آپصلی اللہ علیہ وسلمکو کپڑے کی ضرورت بھی تھی پس آپصلی اللہ علیہ وسلمباہر تشریف لائے اور وہ چادر آپصلی اللہ علیہ وسلمکی ازار تھی۔ پھر ایک شخص نے اس کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے دے دیجئیے (چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے دے دی) لوگوں نے (اس شخص سے) کہا کہ تو نے اچھا نہ کیا، اسے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (نہایت) ضرورت کی حالت میں پہنا تھا اور تو نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے مانگ لیا، تو یہ جانتا بھی ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمسوال کو رد نہیں فرماتے (خواہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکو کتنی ہی ضرورت کیوں نہ ہو)۔ اس شخص نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم! میں نے اسے اس لیے نہیں مانگا کہ اس کو پہنوں بلکہ میں نے اسے اس لیے مانگا ہے کہ وہ میرا کفن ہو۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر وہی چادر ان کا کفن بنی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 648]
