انگریزی ترجمہ
Bara' ibn Azib (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) commanded us to do seven things and forbade us from seven things. He commanded us: to follow funeral processions, to visit the sick, to accept invitations, to help the oppressed, to fulfill oaths, to return greetings, and to say 'Yarhamukallah' (may Allah have mercy on you) to one who sneezes. And he forbade us from: using silver vessels, wearing gold rings, wearing silk, Dibaj, Qaz, and Istabraq (all types of silk).
اردو ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیںہمیں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے سات چیزوں کا حکم دیا تھا اور سات چیزوں سے منع فرمایا تھا ہم کو حکم دیا تھا:”جنازوں کے ہمراہ جانے کا اور مریض کی عیادت کرنے کا اور دعوت قبول کرنے کا اور مظلوم کی مدد کرنے کا اور قسم کے پورا کرنے کا اور سلام کا جواب دینے کا اور چھینکنے والے کو (یرحمک اﷲ) کا۔“اور ہمیں منع فرمایا تھا:”چاندی کے برتن (کے استعمال) سے اور سونے کی انگوٹھی اور ریشم و دیباج، قز اور استبرق (کے پہننے) سے“(یہ سب ریشمی کپڑے ہیں۔ اور ساتویں چیز ان میں سے رہ گئی ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 635]
