انگریزی ترجمہ
Ali ibn Abi Talib (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) came to him and Fatimah (may Allah be pleased with her) one night and said: "Why don't you two pray?" I said: "O Messenger of Allah, our souls are in Allah's Hands — when He wills to wake us, He will wake us." When I said this, the Messenger of Allah (peace be upon him) turned away without saying anything to me. As he left, I heard him slapping his thigh and saying: "And man is, more than anything, argumentative" (Quran 18:54).
اردو ترجمہ
امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمایک شب ان کے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا بنت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تشریف لائے اور فرمایا:”تم دونوں نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ میں نے کہا کہ یا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم! ہماری جانیں تو اللہ کے اختیار میں ہیں پس جب وہ ہمیں اٹھانا چاہے گا ہمیں اٹھا دے گا۔ جب میں نے یہ کہا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمواپس ہو گئے اور مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے سنا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمجاتے ہوئے اپنی ران پر ہاتھ مارتے جاتے تھے اور یہ فرما رہے تھے:”اور انسان ہر چیز سے زیادہ جھگڑالو ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 593]
