انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): While the Prophet (peace be upon him) was speaking in a gathering, a Bedouin came and asked, "When will the Hour be?" The Messenger of Allah (peace be upon him) continued speaking. Some people said he heard the question but disliked it, while others said he did not hear it. When he finished, he asked: "Where is the one who asked about the Hour?" The man said, "Here I am, O Messenger of Allah." The Prophet said: "When trust is lost, then await the Hour." He asked, "How will trust be lost?" He said: "When authority is given to those who are unqualified, then await the Hour."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک دن) اس حالت میں کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممجلس میں لوگوں سے (کچھ) بیان کر رہے تھے کہ ایک اعرابی آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے پوچھا کہ قیامت کب (قائم) ہو گی؟ تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم(نے کچھ جواب نہ دیا اور اپنی بات) بیان کرتے رہے۔ اس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کا کہنا سن (تو) لیا مگر (چونکہ) اس کی بات آپ کو بری محسوس ہوئی اس لیے آپ نے جواب نہیں دیا اور کچھ لوگوں نے کہا کہ (یہ بات نہیں ہے) بلکہ آپ نے سنا ہی نہیں، یہاں تک کہ جب آپصلی اللہ علیہ وسلماپنی بات ختم کر چکے تو فرمایا:”کہاں ہے۔“میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد یہ لفظ تھے۔”قیامت کا پوچھنے والا؟“تو سائل نے کہا یا رسول اللہ! میں (یہاں) ہوں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جس وقت امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرنا (سمجھو قیامت آیا ہی چاہتی ہے)۔ اس نے پوچھا کہ امانت کا ضائع کرنا کس طرح ہو گا؟ فرمایا: جب کام (معاملہ) ناقابل (نااہل) کے سپرد کیا جائے تو قیامت کا انتظار کرنا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 54]
