انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated: "I fought with the Messenger of Allah (peace be upon him) in Najd. We faced the enemy and lined up against them. The Messenger of Allah (peace be upon him) led us in the Fear Prayer (Salat al-Khawf): one group stood with him and another faced the enemy. He prayed one rak'ah with those beside him, performing one ruku' and two prostrations. Then that group went to replace those facing the enemy. The second group came, and the Messenger of Allah (peace be upon him) prayed one rak'ah with them, performing one ruku' and two prostrations, then made taslim. Each person then individually prayed one rak'ah with one ruku' and two prostrations."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ نجد کی طرف جہاد کیا تو ہم دشمن کے مقابل جا پڑے پس ہم نے ان لوگوں کے لیے صف بندی کی پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم، ہمیں نماز پڑھانے لگے تو ایک گروہ (ہم میں سے) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ کھڑا ہوا اور دوسرا دشمن کے سامنے رہا پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے ساتھ والوں کے ہمراہ ایک رکوع کیا اور دو سجدے کیے۔ اس کے بعد وہ لوگ (جو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ نماز میں شریک تھے)، اس گروہ کی جگہ پر چلے گئے جس نے نماز نہ پڑھی تھی۔ اب دوسرا گروہ آیا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک رکعت ان کے ساتھ پڑھی اور دو سجدے کیے، اس کے بعد سلام پھیر دیا پھر ان میں سے ہر شخص نے اکیلے ایک ایک رکوع اور دو دو سجدے ادا کیے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 524]
