انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Whoever eats garlic or onions should keep away from us" — or he said: "should keep away from our mosque and sit in his house." Once a pot of cooked vegetables was brought to the Prophet (peace be upon him). He detected a smell in it and asked: "What is in it?" He was told about the vegetables. He said: "Bring it to one of my Companions who is with me." When the Prophet (peace be upon him) saw that the Companion also disliked eating it, he said: "Eat it (I will not eat), for I converse in private with one whom you do not converse with" (meaning Jibril).
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے علیحدہ رہے۔“یا یہ فرمایا:”ہماری مسجد سے علیحدہ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھے”اور ایک مرتبہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ایک ہنڈیا لائی گئی جس میں چند سبزیاں (پکی ہوئی) تھیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس میں کچھ بو پائی تو دریافت فرمایا:”اس میں کیا ہے؟“تو جتنی سبزیاں اس میں تھیں وہ سب آپصلی اللہ علیہ وسلمکو بتا دی گئیں پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اسے میرے بعض صحابہ کی طرف (جو اس وقت) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تھے، قریب کر دو۔“پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے دیکھا کہ اس صحابی نے بھی یہ سبزیاں کھانا ناپسند کیا ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم کھاؤ (میں نہ کھاؤں گا) کیونکہ میں اس سے سرگوشیاں کرتا ہوں جس سے تم سرگوشیاں نہیں کرتے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 486]
