انگریزی ترجمہ
Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated that when the Messenger of Allah (peace be upon him) concluded the prayer with taslim, the women would stand up and leave immediately, while the Prophet (peace be upon him) would remain seated for a while before standing up. Imam al-Zuhri said: "I believe — and Allah knows best — that the Prophet (peace be upon him) waited so that the women could depart before the men would see them upon leaving."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم، اختتام نماز پر جب سلام پھیرتے، تو جس وقت آپصلی اللہ علیہ وسلماپنا سلام پورا کر چکتے تو عورتیں کھڑی ہو جاتیں (اور چل دیا کرتیں) تھیں اور آپصلی اللہ علیہ وسلماپنے کھڑے ہونے سے پہلے تھوڑی دیر ٹھہر جایا کرتے تھے (یعنی وہیں بیٹھے رہتے تھے)۔ امام زہری فرماتے ہیں: میرا خیال ہے اور پورا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلممحض اس لیے ٹھہر جاتے تھے تاکہ عورتیں چلی جائیں اور مرد نماز سے فارغ ہو کر انہیں نہ پائیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 476]
