انگریزی ترجمہ
Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be pleased with him) said to the Messenger of Allah (peace be upon him): "Teach me a supplication that I can say in my prayer." The Prophet (peace be upon him) said: "Say: 'O Allah, I have greatly wronged myself, and none forgives sins except You. So grant me forgiveness from You and have mercy on me. Indeed, You are the Most Forgiving, the Most Merciful.'"
اردو ترجمہ
امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمائیے جسے میں اپنی نماز میں مانگوں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا یہ (دعا) پڑھا کرو کہ”اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف کرنے والا نہیں پس تو مجھے اپنی رحمت سے معاف کر دے اور مجھ پر مہربانی کر بیشک تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 474]
