انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) narrated that a man from the Ansar said to the Prophet (peace be upon him): "I am unable to pray with you" — and he was a heavy man. So he prepared food for the Prophet (peace be upon him) and invited him to his house. He spread out a mat and sprinkled water on one side of it. The Prophet (peace be upon him) prayed two rak'ahs on it. A man from the family of Jarud asked Anas: "Did the Prophet (peace be upon him) used to pray the Duha prayer?" He replied: "I never saw him pray it except on that day."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہانصار میں سے ایک شخص نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ میں (معذور ہوں) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ نماز نہیں پڑھ سکتا اور وہ موٹا آدمی تھا پس اس نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے کھانا تیار کیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اپنے مکان میں بلایا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے چٹائی بچھا دی اور چٹائی کے ایک کنارے کو دھو دیا تو اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دو رکعت نماز پڑھی۔ اتنے میں آل جارود میں سے ایک شخص نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنماز چاشت پڑھا کرتے تھے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے سوائے اس دن کے کبھی آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پڑھتے نہیں دیکھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 402]
