انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (peace be upon him) said: "Seven types of people will be shaded by Allah under His shade on the Day when there will be no shade except His: (1) A just ruler. (2) A young person who grew up in the worship of his Lord. (3) A person whose heart is attached to the mosques. (4) Two persons who love each other for Allah's sake — they meet for His sake and part for His sake. (5) A man who is called by a woman of beauty and position, but he says: 'I fear Allah.' (6) A person who gives charity so secretly that his left hand does not know what his right hand has given. (7) A person who remembers Allah in solitude and his eyes overflow with tears."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”سات (قسم کے) آدمیوں کو اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا کہ جس دن سوائے اللہ کے سائے کے اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔(1)عادل حاکم اور(2)وہ نوجوان جو اپنے پروردگار کی عبادت میں (بچپن سے) بڑا ہوا ہو(3)وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا ہو(4)وہ دو اشخاص جو باہم صرف اللہ کے لیے دوستی کریں، جب جمع ہوں تو اسی کے لیے اور جب جدا ہوں تو اسی کے لیے(5)وہ شخص جس کو کوئی منصب اور جمال والی عورت (زنا کے لیے) بلائے وہ یہ کہہ دے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں (اس لیے نہیں آ سکتا)(6)وہ شخص جو چھپا کر صدقہ دے یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی نہ معلوم ہو کہ اس کا داہنا ہاتھ کیا خرچ کرتا ہے۔(7)وہ شخص جو خلوت میں اللہ کو یاد کرے اور اس کی آنکھیں (آنسوؤں سے) تر ہو جائیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 396]
