انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) reported: "When the Prophet (peace be upon him) went out on the day of Eid, he would command that a harbah (short spear) be planted before him, and he would pray facing it with the people behind him. He did the same while traveling. From there, the rulers adopted this practice."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمجب عید کے دن (نماز پڑھانے) نکلتے تو حکم دیتے کہ حربہ (چھوٹا نیزہ) آپ کے سامنے گاڑ دیا جائے اور آپصلی اللہ علیہ وسلماس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھاتے اور لوگ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پیچھے ہوتے اور سفر میں (بھی) آپصلی اللہ علیہ وسلمیہی کیا کرتے تھے، اسی جگہ سے امراء نے اسے اختیار کر لیا ہے۔ (یعنی برچھی اپنے پاس رکھنے کو اختیار کر لیا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 312]
