انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) reported: "The Prophet (peace be upon him) prayed at the place where the small mosque stands, near the mosque that is on the hill at Rawha'. Abdullah knew the exact spot where the Prophet prayed. He used to say: 'It is to your right when you stand to pray in the mosque. This mosque is on the right side of the road as you go toward Makkah, about a stone's throw from the larger mosque.'"
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس مقام پر نماز پڑھی ہے جہاں چھوٹی مسجد ہے، جو اس مسجد کے قریب ہے جو روحاء کی بلندی پر ہے اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس مقام کو جانتے تھے جہاں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھی ہے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ وہ تمہارے داہنی طرف ہے جب تم مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے ہو اور یہ مسجد راستے کے داہنے کنارے پر ہے جب کہ تم مکہ کی طرف جا رہے ہو، اس کے اور بڑی مسجد کے درمیان کم و بیش ایک پتھر پھینکنے کی دوری ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 304]
