انگریزی ترجمہ
A woman asked Aisha (may Allah be pleased with her): "Should any of us make up the prayers missed during menstruation after becoming pure?" Aisha replied: "Are you a Haruriyyah (Kharijite)? When we used to menstruate during the time of the Prophet (peace be upon him), he never commanded us to make up the prayers."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سےکسی عورت نے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو کر اپنی نماز کی قضاء پڑھے گی؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ کیا تو حروریہ ہے؟ یقیناً (جب) ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ (رہتے اور) حائضہ ہوتے تھے مگر آپ ہمیں نماز (کی قضاء پڑھنے) کا حکم نہ دیتے تھے یا (ام المؤمنین نے) کہا کہ ہم (ایسا نہ کرتے یعنی) قضاء نہ پڑھتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 216]
