انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah the Exalted says: 'Whoever shows enmity to a friend (wali) of Mine, I declare war upon him. My servant does not draw near to Me with anything more beloved to Me than what I have made obligatory upon him. My servant continues to draw near to Me through voluntary deeds until I love him. And when I love him, I become his hearing with which he hears, his sight with which he sees, his hand with which he grasps, and his foot with which he walks. If he asks Me (for anything), I surely give it to him, and if he seeks refuge with Me, I surely grant him refuge. I do not hesitate over anything I am to do as much as I hesitate over (taking) the soul of the believer: he dislikes death, and I dislike causing him displeasure.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے دوست سے عداوت کی تو میں اس کے ساتھ اعلان جنگ کروں گا اور مجھے اپنے بندے کا مجھ سے قرب حاصل کرنا کسی اور ذریعہ سے اتنا محبوب نہیں جتنا اس سے ہے جو میں نے اس پر فرض کیا ہے اور میرا بندہ نوافل میں ہمیشگی سے میرے قریب ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں اور جب میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں تو میں اس کا وہ کان ہو جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور اس کی وہ آنکھ جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا وہ ہاتھ جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا وہ پاؤں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے (کسی چیز کا) سوال کرتا ہے تو میں اس کو ضرور دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرتا ہے تو میں اس کو پناہ دیتا ہوں اور مجھ کو کسی چیز سے جس کو میں کرنے والا ہوں اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ نفس مومن (کے معاملہ) میں ہوتا ہے اور وہ موت کو برا سمجھتا ہے اور میں اس کی ناخوشی کو پسند نہیں کرتا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2117]
