انگریزی ترجمہ
Salama ibn al-Akwa (may Allah be pleased with him) said that the Prophet (peace be upon him) said, "Whoever among you offers a sacrifice should not keep its meat beyond three days (but distribute it all)." And when the next year came, the people said, "O Messenger of Allah! Shall we do again as we did last year (distribute all the meat)?" So he (peace be upon him) said, "(No! Rather) eat, feed others, and store it. Last year, because there was hardship on the people, I wanted you to help them in that way. (Now there is no need for it.)"
اردو ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص تم میں سے قربانی کرے اس کو چاہیے کہ تین روز کے بعد تک اس کا گوشت نہ رکھے (بلکہ سب تقسیم کر دے)۔ اور جب دوسرا سال آیا تو لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا اب بھی ہر گزشتہ سال ہی کی طرح کریں (کل گوشت تقسیم کریں تو) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(نہیں! بلکہ) کھاؤ اور کھلاؤ اور جمع کرو اور گزشتہ سال چونکہ لوگوں پر تنگی تھی اس لیے میں نے چاہا تھا کہ تم اس طریقہ سے ان کی مدد کرو۔ (اب اس کی کوئی ضرورت نہیں)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1928]
