انگریزی ترجمہ
In another narration, Jabir (may Allah be pleased with him) says: The sea, by Allah's command, cast out a creature called ambar (whale). We ate its meat for half a month and applied its fat to our bodies until our bodies became as healthy as before. In yet another narration, Abu Ubaidah told them to eat it. When they returned to Madinah and told the Prophet (peace be upon him), he said: "Eat it. It was sustenance that Allah sent for you. If you have any left, feed us too." Someone brought some to the Prophet, and he ate it.
اردو ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ دوسری روایت میں کہتے ہیں کہسمندر نے اللہ کے حکم سے ایک (مچھلی) جانور نکال پھینکا جسے عنبر کہتے ہیں، آدھا مہینہ تک ہم اس کا گوشت کھاتے رہے اور اس کی چربی بدن پر لگاتے رہے تو ہمارے جسم پہلے جیسے موٹے تازے ہو گئے، ایک اور روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے (ہم سے) کہا تم اسے کھاؤ۔ جب ہم مدینہ میں آئے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کھا لو، یہ اللہ کا بھیجا ہوا رزق تھا، اگر تمہارے پاس کچھ ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ۔“کسی نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو لا کر دیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بھی کھایا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1684]
