انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them): The Prophet (peace be upon him) set out during Ramadan toward Hunain. The people with him were in different states — some were fasting and some were not. When the Prophet mounted his riding animal, he asked for a container of water or milk, placed it on his palm or on his mount, and drank from it. Then he looked toward the people, and those who were not fasting told the fasting ones: "Break your fast, for the Prophet has broken his."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمرمضان کے مہینے میں حنین کی طرف نکلے۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ والے لوگوں کا ایک حال نہ تھا، بعض لوگ روزہ دار اور بعض بغیر روزہ کے تھے۔ چنانچہ جب آپصلی اللہ علیہ وسلماپنی سواری پر بیٹھ گئے تو ایک برتن میں پانی یا دودھ منگوا کر اپنی ہتھیلی یا سواری پر رکھا پھر اسے پیا۔ پھر لوگوں کی طرف نظر کی تو جنہوں نے نہ رکھا تھا تو انہوں نے روزہ داروں سے کہا کہ تم بھی افطار کر لو (کیونکہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمافطار کر چکے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1661]
