انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar (may Allah be pleased with them): His father sent him to fetch his horse from an Ansari man. On the way, he saw the Messenger of Allah (peace be upon him) taking the pledge of allegiance from the people under a tree. Umar did not know about this. Abdullah pledged allegiance to the Messenger of Allah, then went to get the horse and brought it back to Umar, who was putting on his armor. Abdullah told him that people were pledging allegiance to the Messenger of Allah under a tree. They both went, and Umar pledged allegiance to the Messenger of Allah. This is why people say that Abdullah bin Umar embraced Islam before Umar.
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہان کے والد (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) نے انھیں اپنا گھوڑا لانے کے لیے بھیجا جو ایک انصاری شخص کے پاس تھا، (راستہ میں) انھوں نے دیکھا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمدرخت کے نیچے لوگوں سے بیعت لے رہے ہیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ معلوم نہ تھا، پس انھوں نے (یعنی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بیعت کر لی، پھر گھوڑا لینے گئے اور اس کو لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور وہ (زرہ پہنے ہوئے تھے)، ہتھیار پہن رہے تھے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے درخت کے نیچے بیعت کر رہے ہیں۔ (پھر) وہ دونوں چلے یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بیعت کی۔ یہ (وہ) قصہ ہے۔ (کہ) جس کی وجہ سے لوگ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام لائے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1641]
