انگریزی ترجمہ
Narrated Aisha (may Allah be pleased with her): A physiognomist came to me while the Prophet (peace be upon him) was present. Usamah bin Zaid and Zaid bin Harithah (may Allah be pleased with them) were lying together under one garment, with only their feet visible. The physiognomist said: "These feet belong to each other." The Prophet was greatly pleased by this and liked it, then mentioned it to Aisha.
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیرے پاس ایک قیافہ جاننے والا (مدلجی) آیا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمبھی موجود تھے اور سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا زید بن حارثہ (رضی اللہ عنہما) (دونوں باپ بیٹا ایک چادر میں) لیٹے ہوئے تھے (منہ اور جسم کا سارہ حصہ قدموں کے سوا چھپا ہوا تھا) تو اس نے کہا کہ یہ پاؤں تو ایک دوسرے سے نکلے ہیں پس نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماس بات سے بہت خوش ہوئے اور اسے پسند کیا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ بات بیان کی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1540]
