انگریزی ترجمہ
Narrated Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with them both): Some Jews came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and mentioned that a man and a woman among them had committed adultery. The Messenger of Allah asked them: "What do you find in the Torah about stoning?" They said: "We disgrace the adulterers and flog them." Abdullah bin Salam said: "You are lying. The Torah contains the command for stoning." They brought the Torah and opened it, and one of them placed his hand over the verse of stoning and began reading what was before and after it. Abdullah bin Salam told him: "Lift your hand." He lifted his hand and there was the verse of stoning. They admitted: "Muhammad, he speaks the truth; indeed the Torah contains the command of stoning." Then the Prophet ordered it, and both of them were stoned."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہیہودی لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور بیان کیا اور ان میں سے ایک مرد اور ایک عورت نے زنا کیا ہے (آپ کیا حکم دیتے ہیں؟) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم تورات میں سنگسار کرنے کے بارے میں کیا (لکھا ہوا) پاتے ہو؟“انھوں نے کہا کہ ہم زانی اور زانیہ کو فضیحت (منہ کالا کر کے رسوا کرنا) کرتے ہیں اور ان کو کوڑے لگاتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ تورات میں سنگسار کرنے کا حکم ہے۔ وہ تورات لائے، اسے کھولا تو ایک یہودی نے اپنا ہاتھ رجم کی آیت پر رکھ دیا اور اس کے آگے اور پیچھے والی عبارت پڑھنے لگا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے اسے کہا کہ اپنا ہاتھ اٹھا اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو وہاں رجم کی آیت تھی۔ (یہودی) کہنے لگے کہ اے محمد! اس نے سچ کہا، بیشک تورات میں رجم کا حکم ہے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا تو وہ دونوں (زانی مرد، عورت) رجم کیے گئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1517]
