انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) called for a vessel of water. A wide, shallow bowl with a little water was brought. He placed his fingers in it. Anas said, "I watched the water gushing out from between his fingers." He estimated that between seventy and eighty people performed ablution from it.
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا، اوتھلا پیالہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی انگلیوں کے درمیان سے (چشمہ کی طرح) ابل رہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان لوگوں کا، جنہوں نے (اس پانی سے) وضو کیا، اندازہ کیا (تو) ستر، اسی کے درمیان تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 151]
