انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) was asked: "Who is the most honorable of people?" He said: "The most God-fearing." They said: "That is not what we are asking about." He said: "Then the most honorable in lineage is Yusuf (peace be upon him) — a Prophet, son of a Prophet, son of a Prophet, son of a Prophet — Yusuf son of Ya'qub son of Ishaq son of Ibrahim (peace be upon them all)."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے) کہا گیا کہ یا رسول اللہ! سب لوگوں میں (اللہ کے نزدیک) کون زیادہ مرتبے والا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو پرہیزگار ہو؟، لوگوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں پوچھتے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(نسب اور خاندانی شرافت کے لحاظ سے سب سے افضل) یوسف علیہ السلام تھے (جو) نبی تھے، باپ نبی، دادا نبی، پردادا نبی، اللہ کے خلیل (علیہ السلام) انھوں نے کہا ہم یہ بھی نہیں پوچھتے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم عرب کے خاندان کے بارے میں پوچھتے ہو؟ جو لوگ جاہلیت کے دور میں سب میں بہتر تھے وہی سلام میں بھی سب میں بہتر ہیں بشرطیکہ وہ سلام کو اچھی طرح سمجھیں (اور اس کا علم حاصل کریں)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1411]
