انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Allah forgave a prostitute who saw a dog panting at the edge of a well, nearly dying of thirst. She removed her shoe, tied it with her head-covering, and drew water for the dog. For this, Allah forgave her."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک بدکار عورت کو اللہ تعالیٰ نے صرف اس وجہ سے معاف کر دیا کہ اس نے کنویں کے دھانے پر ایک کتے کو ہانپتے ہوئے دیکھا، وہ پیاس کی وجہ سے مرنے کے قریب تھا پس اس (عورت) نے اپنا موزہ اتارا پھر اسے اپنی چادر میں باندھ کر اس (کتے) کے لیے (کنویں سے) پانی نکالا (اور اسے پلایا) پس اللہ تعالیٰ نے اس کو اس نیکی کے بدلے میں جہنم سے بچا لیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1398]
