انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated: She asked the Prophet (peace be upon him): "Was there ever a day harder on you than the day of Uhud?" He said: "I endured much from your people, and the hardest was the day of al-'Aqabah (near Ta'if). I presented myself to Ibn Abd Yalil ibn Abd Kulal, but he did not respond to my call. Then the Angel of the Mountains called me and said: 'Allah has heard what your people said to you. If you wish, I will crush them between the two mountains.' The Prophet said: 'No, rather I hope that Allah will bring from their descendants people who will worship Allah alone.'"
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہانھوں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے پوچھا کیا احد سے بھی زیادہ سخت کوئی دن آپصلی اللہ علیہ وسلمپر آیا ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں نے تمہاری قوم (قریش) سے جو جو تکالیف اٹھائی ہیں وہ میرا ہی دل جانتا ہے اور سب سے زیادہ سخت دن مجھ پر مقام عقبہ (جو طائف کی طرف ہے) کا دن گزرا ہے جب میں نے اپنے آپ کو ابن عبد یا لیل بن عبد کلال (جو طائف کا رئیس تھا) کے سامنے پیش کیا اور اس نے میری خواہش پوری نہ کی پس میں نہایت رنج میں چلا، میں اپنے ہوش میں نہ آیا تھا کہ قرن الثعالب (مقام) میں پہنچا۔ اپنا سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک ابر کے ٹکڑے نے مجھ پر سایہ کر لیا ہے پھر میں نے دیکھا تو اس میں جبرائیل (علیہ السلام) تھے۔ انھوں نے مجھے آواز دی کہ اللہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی قوم کی گفتگو سن لی اور وہ جواب جو انھوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو دیا اور اللہ نے آپ کے پاس پہاڑوں کے فرشتے کو بھیجا ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلماس کو کافروں کی نسبت جو چاہیں حکم دیں۔ پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتے نے آواز دی، مجھے سلام کیا، اس کے بعد کہا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)! جو تم چاہو موجود ہے، اگر تم چاہو تو میں اخشبین (نامی دونوں پہاڑ) ان پر رکھ دوں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہیں! میں یہ نہیں چاہتا بلکہ میں امید کرتا ہوں کہ اللہ ان کی پشت سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو صرف اللہ عزوجل کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں گے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1366]
