انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The angels descend in the clouds and mention matters that have been decreed in heaven. The devils eavesdrop on this, then convey it to the soothsayers, and mix a hundred lies with it."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہانھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”فرشتے بادل میں اترتے ہیں اور آسمان پر، اللہ تعالیٰ کے جو حکم احکام (اس دن ہوئے) ان کا ذکر کرتے ہیں۔ پس شیاطین چھپ کر اسے سن لیتے ہیں اور کاہنوں سے آ کر بیان کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ جھوٹ بھی اپنی طرف سے ملا لیتے ہیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1360]
