انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "On the night I was taken on the Night Journey (Isra'), I saw Musa (peace be upon him) — a brownish-complexioned, tall man with curly hair, resembling the men of the Shanu'ah tribe. And I saw 'Isa (peace be upon him) — a man of medium height, of reddish-white complexion, with straight hair."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جس رات مجھے معراج ہوئی، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ ایک گندمی رنگ، دراز قامت اور پیچ دار بالوں والے آدمی ہیں، جیسے قبیلہ شنوۃ کے لوگ ہوتے ہیں۔ اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا کہ وہ میانہ قامت، میانہ بدن، سرخ سفید، سیدھے بالوں والے آدمی ہیں اور میں نے اس فرشتے کو بھی دیکھا جو دوزخ کا داروغہ ہے۔ اور دجال کو بھی منجملہ اور آیات الٰہی کے دیکھا جو اللہ نے مجھے (اس روز) دکھائیں۔ اور (سورۃ السجدہ: 23 میں) جو ہے”آپصلی اللہ علیہ وسلمکو ہرگز اس ملاقات میں شک نہیں کرنا چاہیے“(اس سے مراد معراج کی رات موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1357]
