انگریزی ترجمہ
Imran ibn Husayn (may Allah be pleased with him) narrated in another report that the Prophet (peace be upon him) said: "Allah existed and there was nothing else. His Throne was upon water, and He wrote everything in the Preserved Tablet, and He created the heavens and the earth..." Then a person called out: "O Ibn Husayn! Your she-camel has escaped!" So I left, and I wish I had let it go (rather than missing the rest of the narration).
اردو ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تھا اور اس کے سوا کچھ نہ تھا اور اس کا عرش پانی پر تھا اور لوح محفوظ میں اس نے ہر چیز لکھ دی تھی اور اس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ....۔“پھر ایک شخص نے آواز دی کہ اے ابن حصین! تمہاری اونٹنی کھل گئی تو میں چلا گیا مگر وہ اونٹنی اب سراب (یعنی وہ ریت جو دھوپ میں پانی کی طرح چمکتی ہے) سے آگے جا چکی تھی مگر اللہ کی قسم! میں یہ چاہتا تھا کہ کاش! میں اس اونٹنی کو چھوڑ دیتا اور وہاں سے نہ اٹھتا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1349]
