انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah al-Ansari (may Allah be pleased with him) said: A man among us had a son born to him and he named him al-Qasim. The Ansar said: "We will never call you Abu al-Qasim, and we will not honor you with this kunyah." The man went to the Prophet (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah! A son was born to me and I named him al-Qasim." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Name your son Abd al-Rahman."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ انصار نے کہا کہ ہم تجھے ابوالقاسم (کبھی) نہ کہیں گے اور (اس مبارک کنیت سے) تیری آنکھ ٹھنڈی نہ کریں گے تو وہ شخص نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، میں نے اس کا نام قاسم رکھا تو انصار کہتے ہیں ہم تجھ کو ابوالقاسم نہ کہیں گے اور تیری آنکھ ٹھنڈی نہ کریں گے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”انصار نے اچھا کیا، میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت نہ رکھو کیونکہ قاسم تو میں ہی تو ہوں،“(قاسم کا مطلب ہے تقسیم کرنے والا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1323]
